دریا ئے پنجکوڑہ کے کنارے انصاف یوتھ ونگ کرکٹ ٹور نامنٹ کا آغاز

  دریا ئے پنجکوڑہ کے کنارے انصاف یوتھ ونگ کرکٹ ٹور نامنٹ کا آغاز

  

تیمرگرہ (بیورورپورٹ) دیرلویر کے پر فضاء مقام چھوٹا کمراٹ کوٹومیں دریا ئے پنجکوڑہ کے کنارے انصاف یوتھ ونگ کرکٹ ٹور نامنٹ کا اغاز ہو گیا جس میں تحصیل بلامبٹ بھر سے 22بہتر ین کرکٹ ٹیمیں حصہ لی گی،ٹور نامنٹ ناک آوٹ سسٹم کے تحت کھیلا جائیگا جو دو ہفتے تک جاری رہیگا،افتتاحی میچ میں مقررکردہ 8اورز میں رباط بوس الیون نے 130رنز بنا ئے جس کے جواب میں کوٹو الیون کی پوری ٹیم 63رنز بناکر آوٹ ہوگئی اور افتتاحی ٹیم میں رباط کی ٹیم نے 67رنر سے کامیابی حاصل کرلی ڈاکٹر ہاسپٹل اور درمان سٹوٹنس ہاسٹل کے تعاون سے منعقدہ ٹور نامنٹ کا باقاعدہ افتتاح انصاف یوتھ ونگ کے ڈویژنل صدر ڈاکٹر اشفاق منیراور ضلعی جنرل سیکرٹری صہیب احمدٍ نے کیا،اس موقع پر یوتھ ونگ تحصیل بلامبٹ کے صدر معاذ احمد کے علاوہ مقامی قایدین و کارکنان اورتماشائیوں کی کثیر تعداد موجود تھی جو میچ سے لطف اندوز ہو ئے،اپنے خطاب میں صہیب احمد کا کہنا تھا کہ تمام تحصیلوں میں تنظیم سازی مکمل ہونے کے بعد نوجوانوں کومقامی سطح پر صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لئے یو تھ ونگ کے زیر نگرانی ٹورنامنٹس منعقد کئے جاینگے اور بعد ازاں یہ سلسلہ ضلعی سطح پر شروع ہوگا،اپنے خطاب میں مہمان خصوصی ڈاکٹر اشفاق منیر کا کہنا تھا کہ دیرلویر کے ہیڈ کواٹر تیمرگرہ میں وزیراعلی ٰ محمود خان کی جانب سے اعلان کردہ سپورٹس کمپلس جلد تعمیر ہو گا جہاں نوجوانوں کو کھیل کود کے حوالے سے تمام ترسہولیات دستیاب ہو نگے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -