لوند خوڑ‘ پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن‘ اشتہاری گرفتار
شیرگڑھ (نامہ نگار)ڈی پی او مردان ڈاکٹر زاہد اللہ کی خصوصی ہداہت پر سرکل تخت بھائی ڈی ایس پی روخان زیب کی نگرانی میں علاقہ تھانہ لوندخوڑ کے حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کیا گیاایس ایچ او تھانہ لوند خوڑ ولایت شاہ خان نے پولیس پارٹی کے ہمراہ جگہ جگہ چھاپوں کے دوران متعدد اشتہاری مجرموں کو اسلحہ سمیت گرفتار کئے۔جو مختلف تھانوں کو قتل اقدام قتل اور دیگر سنگین جرائم میں کئی تھانوں کو مطلوب تھے۔پولیس نے اس دوران 3 عدد کلاشنکوف 5 عدد مختلف بور کے پستول بمعہ درجنوں کارتوس قبضے میں لیکر الگ الگ مقدمات درج کئے مہم کے دوران 5 سہولت کاروں کو بھی دھرلیا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی ایس پی روخان زیب نے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اخری حد تک جانے سے دریع نہیں کیا جائیگا بلکہ انکی پشت پناہی کرنے والوں کو بھی معاف نہیں کیا جائیگا۔منشیات فروش اور سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے اور عوامی تعاون سے اس کے بہتر نتائج نمودار ہورہے ہیں۔انھوں نے سماج دشمن عناصر اور خاص کر منشیات فروشوں کو متنبہ کیاکہ وہ توبہ تائب ہوکر اپنے اپ کو قانون کے حوالے کریں۔بصورت دیگر قانون کے لمبے ہاتھ اخر کار اہنی ہاتھوں سے دبوچ لینگے انھوں نے میڈیا اور علاقے کے معزیزین سے جرائم کی بیخ کنی میں بروقت تعاون کی اپیل کردی۔