ضلع ملاکنڈ میں خسرہ اور روبیلامہم 15نومبر سے شروع ہو گی

ضلع ملاکنڈ میں خسرہ اور روبیلامہم 15نومبر سے شروع ہو گی

  

سخاکوٹ (نمائندہ پاکستان)ضلع ملاکنڈ میں خسرہ اور روبیلامہم 15نومبر سے شروع کی جائے گی جو 27نومبر تک جاری رہیگی۔اس مہم کے دوران نوماہ سے لیکر پندرہ سال تک کے بچوں کی خسرہ اور روبیلاسے بچاؤ کی ویکسنیشن کی جائیگی۔ان خیالات کااظہار ای پی آئی ضلع ملاکنڈ کے کواڈنیٹر ڈاکٹر مرادعلی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ انورالحق کے زیرصدارت علماء کرام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ضلع ملاکنڈ میں ایک لاکھ چھبیس ہزار سے زائد بچوں کی ویکسنیشن کی جائیگی جس کیلئے 245موبائیل اور57فیکس ٹیمیں تشکیل دی گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع ملاکنڈ میں مدارس، سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں ٹیکہ جات مکمل کرنے کے بعد حجرہ مہم کے زریعے گاؤں میں حفاظتی ٹیکہ جات لگوائے جائینگے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انورالحق اور ای پی آئی ڈسٹرکٹ کواڈنیٹر ڈاکٹر مراد علی نے کہا علماء کرام سے اپیل کی کہ وہ محکمہ صحت اور انتظامیہ سے تعاون کرکے اس قومی مہم کو کامیاب بنائیں کیونکہ علماء کرام کو ہمارے معاشرے میں اعلیٰ مقام حاصل ہیں عوام انکی قدر کرتے ہیں اور انکی بات غور سے سنتے ہیں۔اس موقع پر علماء کرا م نے انہیں اپنے بھرپور تعاون کایقین دلایا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -