لندن،بھارت میں سکھوں کے علیحدہ وطن کیلئے ریفرنڈم،ووٹنگ جاری

لندن،بھارت میں سکھوں کے علیحدہ وطن کیلئے ریفرنڈم،ووٹنگ جاری

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں سکھوں کے علیحدہ وطن کے قیام کیلئے لندن میں ریفرنڈم کا آغاز ہو گیا ہے۔خالصتان کے قیام کیلئے ووٹنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے اور سکھوں کے الگ وطن خالصتان کا نیا نقشہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ریفرنڈم کیلئے ووٹنگ سپریم کورٹ کے عقب میں موجود سرکاری عمارت کوئین ایلزبتھ 2 میں ہو رہی ہے، ووٹنگ کے موقع پر عمارت پر خالصتان کے جھنڈے بھی لگا دیے گئے ہیں۔سکھ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بھارتی دباؤ کے باوجود برطانوی حکومت نے ریفرنڈم کی اجازت دی جس پر ان کے شکر گزار ہیں۔سکھ رہنما پرم جیت سنگھ پما کا کہنا ہے ریفرنڈم کی نگرانی غیر جانبدار کمیشن کر رہا ہے جبکہ سکھ رہنما پتوت سنگھ پنوں نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارتی حکومت نے ریفرنڈم سے روکنے کیلئے مجھ پر جعلی مقدمات بنوائے۔سکھ رہنما پتوت سنگھ پنوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریفرنڈم میں 50 ہزار افراد کی آمد متوقع ہے۔

سکھ ریفرنڈم

مزید :

صفحہ اول -