ایف سی چیک پوسٹ پر نامعلوم دہشت گردو ں کا حملہ، 6اہلکار زخمی 2دہشت گرد ہلاک 

ایف سی چیک پوسٹ پر نامعلوم دہشت گردو ں کا حملہ، 6اہلکار زخمی 2دہشت گرد ہلاک 

  

       ہنگو (بیورورپورٹ) اپر اورکزئی کے علاقہ بلند خیل میں جمعے اور ہفتے کے درمیانی شب ایف سی چیک پوسٹ پر نامعلوم دہشت گردوں کا بھاری ہتھیاروں سے حملہ 6سیکیورٹی اہلکار زخمی فورسز کی جوابی کاروائی 2دہشت گرد ہلاک زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ ٹل منتقل کر دیا گیا ہے اس حوالے سے سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ جمعے اور ہفتے کے درمیانی شب اپر اورکزئی تحصیل اسماعیل زئی غلجو کے علاقہ بلند خیل میں قائم ایف سی چیک پوسٹ پر نامعلوم دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 6سپاہی لارنس نائیک یسین سپاہی طاہر حسین نائیک انور سپاہی سعید سپاہی عدنان اور ایک اور سپاہی جس کا نام معلوم نہ ہو سکا زخمی ہو گیا جن کو فوری طور پر سی ایم ایچ ٹل منتقل کر دیا گیا جہاں پر ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے فورسز کی جوابی کاروائی میں دو دہشت گرد بھی مارے گئے جن کو حملہ آور اپنے ساتھیوں کو ساتھ لے گئے۔

مزید :

صفحہ اول -