شانگلہ میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے: شوکت یوسفزئی 

  شانگلہ میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے: شوکت یوسفزئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      پشاور (سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر محنت وثقافت و پارلیمانی امور شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ شانگلہ میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جسکی تکمیل سے شانگلہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائیگااورشانگلہ کے عوام کو ماضی کی محرومیوں سے نکال کر خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع کے برابر لاکر دم لیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ نیابت شانگلہ PK23 میں گزشتہ روز ایک بڑے شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے سینئر نائب صدر سدید الرحمان،ضلعی صدر وقار احمد خان،سابق ناظم سرفراز خان،سابق ناظم نجیب اللہ خان،سابق ناظم ضیا الرحمان،اور سیکر ٹری اطلاعات پی ٹی آئی شانگلہ اسلام زادہ نے بھی خطاب کیا اور پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو ٹوپیاں پہنائیں۔شمولیتی پروگرام شانگلہ کے یونین کونسل شاہ پور میں منعقد ہوا جسمیں پاکستان مسلم لیگ ن اور عوامی نیشنل پارٹی کے کئی اہم سیاسی خاندانوں نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما اور صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کی شفاف خدمات،وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی محمود خان کے وژن پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ شانگلہ کے عوام اپوزیشن کے وعدوں اور عدم خدمت سے تنگ آکر آئے روز قافلوں اور خاندانوں کی شکل میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شانگلہ کے عوام مسلم لیگ ن کے جھوٹے وعدوں کو جان چکی  ہیں اور وہ مستقبل کو پاکستان تحریک انصاف کا دور سمجھتے ہیں۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ آنے والے وقت میں شانگلہ سے مسلم لیگ ن کا نام و نشان نہیں مٹ جائے گا اور انشا اللہ پاکستان تحریک انصاف شانگلہ میں تینوں سیٹیں جیت کر ایک کامیاب پارٹی کے طور پر ابھر کر ایک نئی تاریخ رقم کریگی۔انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کل بھی پاکستان تحریک انصاف کا گڑھ تھا آج بھی ہے اور انشا اللہ آئندہ بھی رہیگا۔

مزید :

صفحہ اول -