سوشل میڈیا پر شدت پسندی پھیلانے والے 50 مشتبہ افراد گرفتار

سوشل میڈیا پر شدت پسندی پھیلانے والے 50 مشتبہ افراد گرفتار

  

 اسلام آباد (این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سوشل میڈیا پر شدت پسندی پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کرتے ہوئے ملک بھر میں 50 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ثنا ء اللہ عباسی نے اوورسیز انویسٹمنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (او آئی سی سی آئی) کے اراکین سے ملاقات میں بتایا کہ سوشل میڈیا پر شدت پسندی پھیلانے کے الزام میں 50 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا،غیرقانونی کرنسی کے کاروبار، ذخیرہ اندوزی اور ڈالر کی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔انہوں نے زور دیا کہ ایسے عناصر کے خلاف کارروائی سے معیشت میں استحکام اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں سہولت ملے گی۔دوران اجلاس او آئی سی سی آئی کے سرمایہ کاروں نے دانشورانہ املاک حقوق کے سخت نفاذ سے لے کر جعلی ویب سائٹس وغیرہ کے خلاف کارروائی کے لیے ایف آئی اے کے مؤثر کردار کی ضرورت پر زور دیا۔ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ثنا اللہ عباسی نے کہا کہ تاجر برادری کے تمام تحفظات دور کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کی فعال کارروائی کی وجہ سے 'ٹیکس ریٹرن اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے۔

ایف آئی اے گرفتاریاں 

مزید :

صفحہ اول -