ایس بی سی اے کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھر پور انہدامی کارروائیوں کا سلسلہ جاری 

  ایس بی سی اے کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھر پور انہدامی کارروائیوں کا ...

  

       کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل محمدسلیم رضاکی ہدایات پر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور انہدامی کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے اس دوران ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہرکے مختلف اضلاع میں نقشے کے برخلاف اضافی منزلوں،پورشن اور استعمال اراضی کی خلاف ورزی سمیت دیگر غیر قانونی تعمیرا ت کومنہدم وسربمہر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیمالیشن اسکواڈ کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ ساؤتھ،صدرٹاؤن کے علاقے میں عدالتی حکم کی تعمیل میں پلاٹ نمبر59,RB-11،آرام باغ کوارٹرزپرلافٹ کی 7،بالکونی،میزنائن فلورکی پارٹیشن دیواروں اورآرکیڈ میں تعمیرات کومنہدم کردیااس دوران مالک کی جانب سے غیرقانونی تعمیرات کوازخودمنہدم کرنے کے حوالے سے حلف نامہ جمع کروانے کے باعث مزید انہدامی عمل کومقررہ مدت تک کارروائی کوموخرکردیاگیا،صدرمیں دیگرکاروائی میں پلاٹ نمبر 94,GK-06، پر دوسری تاچھٹی منزل کی پارٹیشن دیواروں اور آرسی سی چھتوں،پلاٹ نمبر51/6،گارڈن ویسٹ کے کچھ فلیٹ کی پارٹیشن دیواروں اورپلاٹ نمبر RC-01/18،رنچھوڑلین کوارٹرز پرپانچویں منزل کی اندرونی تعمیرات وشیٹرنگ کومنہدم کردیاگیا۔علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ ساؤتھ، لیاری کے علاقے میں پلاٹ واقع بینک والی گلی،گلستان سوسائٹی پرچوتھی اورپانچویں منزل  اورپلاٹ واقع اسٹریٹ نمبر14،علامہ اقبال کالونی یوسی نمبر15،پر چوتھی،پانچویں اور چھٹی منزل کی پارٹیشن دیواروں اورآرسی سی چھتوں کومنہدم کردیاگیا۔دریں اثناء ڈیمالیشن ٹیم نے ڈسٹرکٹ ایسٹ،جمشیدٹاؤن کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے کراچی ایڈمنسٹریٹوایمپلائزسی ایچ ایس کے علاقے میں پلاٹ نمبرR-64،بلاک 09،،پلاٹ نمبر A-393،بلاک 7،پرتیسری منزل کی پارٹیشن دیواروں اور آرسی سی چھت کومنہدم کردیااورپلاٹ نمبرB-260،بلاک 3،پر تیسری منزل کی اندرونی پارٹیشن دیواروں،کالمزکومنہدم اورجگہ کوسربمہرکردیا،جبکہ پلاٹ نمبر B-101،بلاک 5،پرغیرقانونی تعمیرات کوسربمہرکردیاگیا۔جمشیدٹاؤن کے دیگرعلاقوں میں ہونے والی کارروائی میں پلاٹ نمبر405،گارڈن ویسٹ کے گراؤنڈفلورپرغیرقانونی دکانوں کی پارٹیشن دیواروں،پلاٹ نمبر 89، اورپلاٹ نمبر90،سولجربازار پر آرسی سی چھت کے حصے اوردیواروں کومنہدم کرتے ہوئے احاطے کوسربمہرکردیاجبکہ پلاٹ نمبر 997،محمودآباد نمبر5،پر چوتھی منزل کی شیٹرنگ کو منہدم کردیاگیا۔  مزیدبراں ایک اور ڈیمالیشن ٹیم نے ڈسٹرکٹ ایسٹ کے علاقے گلشن اقبال ٹاؤن میں پلاٹ نمبرA-17، این سی ایچ ایس،بلاک 10،اسکیم 24،یوسی 23،پر دوسری منزل کی دیواروں،کالمزاور شیٹرنگ،پلاٹ نمبرA-195،بلاک 15،اسکیم 36،پر دوسری منزل کی آرسی سی چھت،کومنہدم کردیا اورپلاٹ نمبر B-156/3،بلاک 3-A،اسکیم 36،پر غیرقانونی تعمیرات،اورپلاٹ نمبر 167-PIB،پی آئی بی سوسائٹی،یوسی 19،پر غیرقانونی دکانوں  کی پارٹیشن دیواروں کومنہدم اورجگہ کوسربمہرکردیاگیا۔ مذکورہ بالاانہدامی کارروائیاں متعلقہ ڈپٹی واسسٹنٹ ڈائریکٹرزاورڈیمالیشن آفیسرز کی زیرنگرانی عمل میں لائی گئیں جبکہ اس دوران امن وامان کی صورتحال کوقابومیں رکھنے کے لئے ایس بی سی اے پولیس فورس سمیت علاقہ پولیس کی بھاری نفری بھی ان کے ہمراہ وہاں موجودتھی۔  

مزید :

صفحہ اول -