سکھر، سول ہسپتال کو سندھ کا جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہسپتال بنانے کا فیصلہ
سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سکھرسول اسپتال کو اندرون سندھ کا جدید اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ اسپتال بنانے کا فیصلہ، نیورواور میڈیسن سمیت دیگر نئے وارزدز شروع کرنے اور ایمرجنسی کمپلیکس تعمیر کیے جائیں گے،ڈاکٹر ذوالفقار سومروتفصیلات کے مطابق سکھرسمیت اندرون سندھ کے مختلف اضلاع گھوٹکی،خیرپور،شکارپور، نوشہروفیروز،کشمورسمیت دیگر اضلاع کے لاکھوں مکینوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے سکھر کیسردار غلام محمد خان مہر میڈیکل کالج کیٹیچنگ سول اسپتال کو اندرون سندھ کا جدید اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیاہے جس کے تحت اسپتال میں آرٹ آف فی اسٹیٹ سہولیات فراہم۔ہونگی جبکہ نیورو،میڈیسن،سائیکیٹری کے نئے وارڈ بنائے جائیں گے جبکہ آرتھو وارڈ،ناک کان گلہ کے وارڈ،کارڈیالوجی وارڈ اور آپریشن تھیٹر میں جدید سے جدیدٹیکنالوجی فراہم۔کرکے ان کو اپ گریڈ کیا جائے گا اس سلسلے میں سردار غلام محمد خان مہر میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ذوالفقار سومرو نے بتایا کہ نہ صرف ان وارڈ اور آپریشن تھیٹر کو اپ گریڈ کیا جائے گا بلکہ اسپتال میں ایمرجنسی کمپلیکس بھی تیار کیا جارہاہے تاکہ ایمرجنسی میں آنے والیمریضوں کو فوری طبی امداد فراہم ہوگی ان کا کہنا تھا کہ اسپتال کی اپ گریڈیشن کا یہ کام پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما وایم این اے سید خورشید احمد شاہ،صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرہ پیچوہو اور سیکریٹری صحت کی کوششوں اور کاوشوں سے ممکن ہوسکا ہے ان سہولیات کی فراہمی کے بعد اب سکھر اور گردونواح کے لوگوں کو علاج کے لیے کراچی نہیں جانا پڑے گا اور انہیں تمام سیولیات سکھر میں فراہم ہونگی۔