ڈی جی ایف آئی اے کاایف آئی اے زونل ہیڈ کوارٹر سندھ کا دورہ

ڈی جی ایف آئی اے کاایف آئی اے زونل ہیڈ کوارٹر سندھ کا دورہ

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر ثنااللہ عباسی نے گزشتہ روزایف آئی اے زونل ہیڈ کوارٹر سندھ کا دورہ کیا۔اس موقع پر قائم مقام ڈائریکٹر سندھ زون1 ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر فاروق اور سندھ زون ون کے تمام سرکل سربراہان اور ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم وایڈیشنل ڈائریکٹر ایمگریشن کراچی ایئرپورٹ نے ان کااستقبال کیا۔ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے سندھ زون ون کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ڈائریکٹر سندھ زون ون کی کارکردگی کو سراہا۔اس موقع پرقائم مقام ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ زون ون ڈاکٹر فاروق نے ڈی جی ایف آئی اے کو تفصیلی بریفنگ دی اور متعلقہ سرکلز سربراہان نے جائزہ پیش کیا۔ڈی جی ایف آئی اے نے حال ہی میں ہونے والی حوالہ ہنڈی کے خلاف کارروائیوں کو سراہا اور اس میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی اور شفافیت پر زور دیا۔انہوں نے سائبر کرائم سندھ اور انسداد دہشت گردی ونگ کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا اور ملکی حالات کے پیش نظر سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد اور مذہبی منافرت پھیلانے والے افراد اور عناصر پر نظر رکھنے اور ان کے خلاف بلا تفریق کارروائی کا حکم دیا۔

مزید :

صفحہ آخر -