پروفیسر زین العابدین کے قتل کیس،شبے میں 2 ملزمان گرفتار 

پروفیسر زین العابدین کے قتل کیس،شبے میں 2 ملزمان گرفتار 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہرقائد کے علاقے گلشن معمار میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر زین العابدین کے قتل کا کیس گھمبیر ہوگیا جبکہ پولیس نے شبے میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔پولیس حکام کے مطابق گلشن معمار میں ہفتے کی صبح فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں سندھ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر زین العابدین جاں بحق ہوئے۔پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کیں اورقتل کے شبے میں 2 ملزمان کو گرفتار کیاگیاہے۔پولیس حکام کے مطابق مقتول پروفیسرکے ساتھی نے دعوی کیا کہ انہیں ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا گیا،  مبینہ طورپر2سے3ملزمان نے چھیناجھپٹی کے دوران فائرنگ کی، ڈاکٹرزین العابدین کے سینے میں 30 بورپستول کی 2 گولیاں لگیں۔پولیس کے مطابق مقتول کی گاڑی میں خون اورگولیوں کے نشانات نہیں  پائے گئے، مقتول کے ہمراہ افرادکے شناخت کردہ مقام پربھی فائرنگ کے شواہدنہیں ملے۔پولیس کے مطابق مقتول پروفیسر ڈاکٹر زین العابدین اپنی بیٹی کے گھر آئے ہوئے تھے، گاڑی میں مقتول پروفیسرکے ہمراہ دیگر 3 افرادبھی موجود تھے، مقتول کے علاوہ گاڑی میں کسی شخص سے موبائل فون نہ چھنناحیران کن ہے، مقتول کے ساتھ موجود لوگ بھی وقوعہ کی درست نشاندہی نہیں کرپارہے۔

مزید :

صفحہ آخر -