فردوس شمیم نقوی کینسر کا شکار، ساتھیوں سے دعاؤں کی اپیل 

    فردوس شمیم نقوی کینسر کا شکار، ساتھیوں سے دعاؤں کی اپیل 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئررہنما اورسندھ اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی کینسر کا شکار ہو گئے ہیں،انہوں نے سیاسی کارکنان، قائدین اور ساتھیوں سے دعاؤں کی اپیل کی۔فردوس شمیم نقوی نے اپنے عزیز و اقارب، سیاسی قائدین، پارٹی کارکنان اور دوستوں کو آگاہ کیا کہ ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ انہیں ایڈوانسڈ اسٹیج پر گلے کا کینسر ہے تاہم یہ کتنا خطرناک ہے، اس کااندازہ بائیوپسی کے بعد لگایا جاسکتا ہے۔ فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ بائیوپسی ہونے کے بعد اس کے نتیجے کا انتظار ہے جسے 1 ہفتہ لگے گا۔ میں اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق کینسر سے لڑنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔انہوں نے دوست احباب سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ میں جس مقصد کیلئے کام کر رہا ہوں، اس کیلئے کاوشیں اتنے ہی مثبت انداز سے جاری رکھوں گا، جس حد تک جاری رکھ سکوں۔فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ میرے اعمال یا الفاظ سے جو بھی لوگ متاثر ہوئے، ان سب سے معذرت چاہتا ہوں۔

مزید :

صفحہ آخر -