کوروناوباء سے پاک چین آبی مصنوعات کی تجارت متاثر 

کوروناوباء سے پاک چین آبی مصنوعات کی تجارت متاثر 

  

بیجنگ(آئی این پی) کورونا وبائی بیماری کے پھیلنے سے عالمی سطح پر آبی مصنوعات کی تجارت میں خلل پڑ رہا ہے، جس میں پاکستان اور چین کے درمیان تجارت بھی شامل ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق پاکستانی سمندری غذا کی درآمد کنندہ فوڈ کمپنی کے مینیجر نے بتایا رواں سال کے آغاز سے چین کو مچھلی برآمد کرنے والی سرفہرست پندرہ میں سے نو کمپنیوں کو اپنی کھیپ میں کورونا وائرس کا پتہ چلنے کے بعد جنوری سے ان کو اپنی شپمنٹ میں عارضی پابندی کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ چینی کسٹمز  کے مطابق صرف ستمبر میں پاکستان سے جانیوا لی منجمد خواراک کا چار بار ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ چائنا کنامک نیٹ کے مطابق کراچی پورٹ کے ایک ماہی گیر نے بتایا کہ پاکستان کی کل فشری ایکسپورٹس میں سے 60 فیصد چین کو ایکسپورٹ کی جاتی ہیں،جب سے وباء پھیلی ہے، چین کو ہماری برآمدات میں کمی آئی ہے۔

 تجارت متاثر 

مزید :

صفحہ آخر -