پشاور کی مارکیٹ میں چینی کی شدید قلت پیدا ہوگئی

   پشاور کی مارکیٹ میں چینی کی شدید قلت پیدا ہوگئی

  

 پشاور(آئی این پی) پشاور کی مارکیٹ میں چینی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق شوگر ملوں کے پاس چینی کا سٹاک کم رہ گیا ہے جس کے بعد بحران مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ فی کلو چینی کی قیمت میں 30روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔ ڈیلرز کے مطابق 50کلو کی بوری کی قیمت 5000 سے 6050 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ 15 دن قبل چینی کی قیمت100 روپے فی کلو تھی اور آج 130 تک پہنچ گئی ہے۔ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ گودام میں چینی کا اسٹاک کم ہے، گنے کی کرشنگ شروع ہونے کے بعد قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔  پشاورمیں آٹے کی قیمت میں 50 روپے کمی آئی ہے۔ مکس آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1350 روپے ہو گئی ہے۔ فائن آٹا 1500 سے کم ہو کر1450 روپے ہوگیا ہے۔

چینی قلت

مزید :

صفحہ آخر -