نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کو دردناک شکست ، شاہد آفریدی بھی میدان میں آ گئے ، بیان جاری کر دیا 

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کو دردناک شکست ، شاہد آفریدی بھی میدان میں آ گئے ، ...
نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کو دردناک شکست ، شاہد آفریدی بھی میدان میں آ گئے ، بیان جاری کر دیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں گروپ 2 کے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا ردعمل بھی آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے بھی بھارت کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دی ہے جس کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کا مستقبل اگر مگر کا شکار ہوگیاہے۔ٹوئٹر پر ایک بیان میں قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ”بھارت کے پاس اب بھی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کا ایک موقع ہے، لیکن اس نے ایونٹ میں اپنے دو بڑے میچ جس طرح کھیلے ہیں، اس کا سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنا ایک معجزے کے سوا کچھ نہیں ہوگا“۔

مزید :

T20 World cup -T20 Expert Opinion -