ہماری حکومت ہوتی تو اب تک ڈی جی خان میں صاف پانی دستیاب ہوتا ، شہباز شریف

ہماری حکومت ہوتی تو اب تک ڈی جی خان میں صاف پانی دستیاب ہوتا ، شہباز شریف
ہماری حکومت ہوتی تو اب تک ڈی جی خان میں صاف پانی دستیاب ہوتا ، شہباز شریف

  

ڈیرہ غازی خان ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے پینے کے صاف پانی کے منصوبے لگائے ، ہماری حکومت رہتی تو اب تک ڈی جی خان میں صاف پانی دستیاب ہوتا۔ 

صدر مسلم لیگ ن  شہباز شریف نے ڈیرہ غازی خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  کہا کہ اس علاقے میں پینےکےصاف پانی کی دستیابی بڑاچیلنج تھا،ہم نے پینےکےصاف پانی کامنصوبہ جنوبی پنجاب سےشروع کیاتھا،  جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئےن لیگ کےدورمیں ترقیاتی کام ہوئے۔

صدر مسلم لیگ ن  کا کہنا تھا کہ  منصوبےکےٹینڈرمیں 70 ارب روپےکااضافہ کردیاگیا تھا  ، ہماری حکومت ہوتی توعوام کوصاف پانی مل رہاہوتا، جنوبی پنجاب کےمسائل حل کرنےکیلئےشبانہ روزمحنت کی، ہم نے تونسہ میں دانش سکول کی عمارت تقریباً مکمل کر لی تھی لیکن وہاں  دانش سکول ابھی تک مکمل نہیں ہوا۔

صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ  ڈی جی خان:پی ڈی ایم کاجلسہ کامیاب تھا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -