پاکستانی مچھیروں کے جال میں نایاب ترین مچھلی پھنس گئی

پاکستانی مچھیروں کے جال میں نایاب ترین مچھلی پھنس گئی
پاکستانی مچھیروں کے جال میں نایاب ترین مچھلی پھنس گئی
سورس: Twitter

  

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان اور  ایران کی سمندری سرحد پر نایاب ’آرہ‘ مچھلی ماہی گیروں کے جال میں آگئی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے مطابق 29 اکتوبر کو جیوانی کے ساحل پر ماہی گیروں نے آراہ مچھلی کے جال میں آنے کی اطلاع دی۔ڈبلیو ڈبلیو ایف کے حکام کا کہنا ہے کہ آرہ مچھلی نایاب آبی حیات ہے اور پچھلے کئی برسوں سے معدومیت کے خطرے سے دوچارہے۔

آبی حیات سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ پچھلے 10 برسوں میں نایاب آرہ مچھلی کی موجودگی کے صرف 3 شواہد سامنے آئے ہیں۔یاد رہے کہ سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں نے 2016 میں آرہ مچھلی کے شکار اور تجارت پر مکمل پابندی عائد کر دی تھی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -