روٹری کلب عمرکوٹ اور تھرانسٹیٹیوٹ آف نرسنگ اینڈ ہیلتھ سائنسز کے تعاون سےدو روزہ مفت میڈیکل کمیپ کا انعقاد

روٹری کلب عمرکوٹ اور تھرانسٹیٹیوٹ آف نرسنگ اینڈ ہیلتھ سائنسز کے تعاون سےدو ...
روٹری کلب عمرکوٹ اور تھرانسٹیٹیوٹ آف نرسنگ اینڈ ہیلتھ سائنسز کے تعاون سےدو روزہ مفت میڈیکل کمیپ کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر) روٹری کلب عمرکوٹ اور تھرانسٹیٹیوٹ آف نرسنگ اینڈ ہیلتھ سائنسز کے تعاون سےدو روزہ مفت میڈیکل کمیپ کا انعقاد۔ روٹری کلب عمرکوٹ کےجنرل سیکرٹری دیپک فوکل پرسن ڈاکٹر شفیع بجیر نےکہا ہے کہ روٹری کلب انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہتا ہے، روٹری کلب کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ علاقے کےلوگوں کو تعلیم و صحت اور زندگی کےدیگر شعبہ جات میں بنیادی سہولیات فراہم کی جائے۔

روٹری کلب عمرکوٹ کے جنرل سیکرٹری دیپک فوکل پرسن ڈاکٹرشفیع بجیر اور تھرانسٹیٹیوٹ آف نرسنگ اینڈ ہیلتھ سائنسز کے ایڈمنسٹریٹر امتیاز علی سومرو نےمیڈیاکے نمائندوں کو بتایا کہ یوکے کی ایک سماجی تنظیم شیئر فار کیئر کے تعاون سےیہ دو روزہ مفت میڈیکل کیمپ لگایا گیا ہے ۔ میڈیا کوبتایاکہ اس دوروزہ مفت میڈیکل کیمپ میں لندن سے آئےہوئے ڈاکٹر سید ارشد حسین،ڈاکٹرشبیر ملک،کراچی کے  معروف ڈاکٹر  منظور میمن،ڈاکٹر نوشین ڈاکٹر سمیرا،  ڈاکٹروشما، ڈاکٹر نور،ڈاکٹر سریش،ڈاکٹرکریم  سمیت دیگر مختلف امراض کےماہر ڈاکٹرز نےشرکت کرکےدو روزہ میڈیکل کیمپ  میں پندرہ سو سےزائد مریضوں کاچیک اپ اور مریضوں کومفت ادویات دی گئیں۔اس میڈیکل کیمپ میں بلڈ اورمختلف لیبارٹری ٹیسٹ کےلیے میرپورخاص کی  ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری نےاپنی مفت خدمات پیش کی ۔

اس موقع پرروٹری کلب عمرکوٹ کےفوکل پرسن ڈاکٹر شفیع بجیر،دیپک وغیرہ کا کہنا تھا  کہ اس مہنگائی کےدورمیں غریب افراد علاج کی سہولیات دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے صحت کے لا تعداد مسائل کا شکار ہیں ، خصوصاً ملک کے دیہی اور پسماندہ علاقوں میں عوام کی بڑی تعداد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنےپر مجبور ہیں غریب افراد مہنگائی کےباعث  پرائیویٹ ہسپتالوں میں علاج نہیں کرواسکتے ہیں،  اسطرح کےمیڈیکل کیمپ کے انعقاد سےغریب لوگوں کوصحت علاج معالجےکی سہولیات حاصل ہوتی ہے۔

افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سید امیر علی شاہ نے کہا کہ انسانیت کی  خدمت ایک عظیم عبادت ہے، انہوں کہا کہ معاشرے میں سماجی تنظیموں کے کردار بہت اہمیت کا حامل ہے سماجی تنظیمیں عوام کی خدمت کے لئے ہمہ وقت تیار رہتی ہیں ۔

اس دوروزہ میڈیکل کیمپ میں عمرکوٹ کےمختلف گاؤں گوٹھوں سے غریب مریضوں کی بڑی تعداد نےشرکت کی ۔ان مریضوں کا کہنا تھا کہ اسطرح کے مفت میڈیکل کیمپ کے انعقاد سے غریبوں کو علاج معالجے کی سہولیات حاصل ہوتی ہے خاص کرکے ان غریب مریضوں کےلیے جو کراچی ،حیدرآباد وغیرہ جاکر اپنا علاج نہیں کراسکتے ہیں۔