ہربھجن سنگھ بھی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کی شکست پر ہونے والی ٹرولنگ سے تنگ آ گئے ، بھارتی شائقین کرکٹ کیلئے پیغام جاری کر دیا

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق سپنر ہربھجن سنگھ بھی ورلڈکپ میچز میں بھارتی ٹیم پر ہونے والی ٹرولنگ سے تنگ آگئے۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے بھارتی ٹیم کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی میڈیا اور شائقینِ کرکٹ کی جانب سے تنقید پر ردعمل دیا۔ہربھجن سنگھ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی ٹیم کو بہترین پرفارمنس کی وجہ سے جانتے ہیں لیکن شکست پر ان کے ساتھ ایسا رویہ اختیار کرنا کہاں کا انصاف ہے۔انہوں نے کہا کہ شکست کے بعد سب سے زیادہ تکلیف کھلاڑیوں کو ہی ہوتی ہے۔سابق سپنر نے اپنے ٹوئٹ میں ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کی بہترین پرفارمنس کی تعریف بھی کی۔
Let’s not be harsh on our players.yes we know them for better cricket.Sabse jyada players ko hurt hota hai after such results.but well done to @BLACKCAPS NZ for winning th match.they were fantastic in all departments @BCCI @T20WorldCup @ICC @StarSportsIndia
— Harbhajan Turbanator (@harbhajan_singh) October 31, 2021