اب ٹرین بھی سستی نہیں رہی، محکمہ ریلوے نے کرائے اتنے بڑھا دیے کہ پاکستانیوں کے ہوش اڑ جائیں

اب ٹرین بھی سستی نہیں رہی، محکمہ ریلوے نے کرائے اتنے بڑھا دیے کہ پاکستانیوں ...
اب ٹرین بھی سستی نہیں رہی، محکمہ ریلوے نے کرائے اتنے بڑھا دیے کہ پاکستانیوں کے ہوش اڑ جائیں

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ ریلوے نے مسافر ٹرینونوں اور مال گاڑیوں کے کرائے میں اضافہ کر دیا ، سی ای او ریلوے کے مطابق سال 2019 کے بعد سے ریلوے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق محکمہ سی ای او محکمہ ریلوے نثار احمد کے مطابق مسافر ٹرینوں کے کرائے میں دس فیصد جبکہ مال بردار گاڑیوں کے کرائے میں پانچ فیصد اضافہ کیا گیا ہے ، دو برس سے مسلسل تنخواہوں میں اضافے اور ڈالر کی بڑھتی قدر کے باعث ریلوے کرایوں میں اضافہ کرنا مجبوری بن گیاتھا۔

سی ای او ریلوے نے کہا کہ ریلوے اخراجات کم کر رہے ہیں ، نئی بھرتی پر بھی پابندی عائد کی ہے ، پانچ نمبور سے مال گاڑیوں کے کرائے میں پانچ فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے ۔ 

مزید :

قومی -بزنس -