بھارت کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست پر شعیب اختر بول پڑے ، انڈین ٹیم میں خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے سوالات اٹھا دیئے 

بھارت کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست پر شعیب اختر بول پڑے ، انڈین ٹیم میں ...
بھارت کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست پر شعیب اختر بول پڑے ، انڈین ٹیم میں خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے سوالات اٹھا دیئے 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے نیوزی لینڈ سے بری طرح شکست کھانے والی بھارتی ٹیم کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ” ایسا لگ رہا تھا کہ دو ٹیمیں نہیں بلکہ صرف نیوزی لینڈ کھیل رہی ہے ۔“

انسٹاگرام پر دیے گئے ویڈیو بیان میں شعیب اختر نے میچ پلاننگ کے حوالے سے بھی حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سمجھ نہیں آرہا کہ بھارتی ٹیم کس پلاننگ سے میچ کھیل رہی ہے، روہت شرما کو اوپنر کے طور پر کیوں نہیں لایا جارہا؟ اور بھارتی بولر پانڈیا کو کیوں آخر میں کیوں کھلایا جارہا ہے؟شعیب اختر کا کہنا تھا کہ بھارت نے میچ میں کوئی پلاننگ نہیں کی تھی، سب نے panic بٹن دبایا ہوا تھا، کوئی ٹیم ممبر اپنے نمبر پر نہیں تھا، ہر کھلاڑی پریشان تھا، صرف 20 اوورز کھیلنے تھے لیکن بھارت سے وہ بھی نہیں کھیلے جارہے تھے سمجھ نہیں آرہے تھا آپ کیا کرنا چاہ رہے ہیں۔

شعیب اختر نے مزید کہا کہ بھارت نے بے حد عام سی کرکٹر کھیلی ایسا لگ رہا تھا کہ دو ٹیم نہیں بلکہ صرف ایک ٹیم نیوزی لینڈ کرکٹ کھیل رہی ہے۔

مزید :

T20 World cup -T20 Expert Opinion -