شعیب اختر اور نعمان نیاز تلخ کلامی معاملہ، ایم ڈی پی ٹی وی نے فواد چوہدری کو کیا ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی ؟ جانئے 

شعیب اختر اور نعمان نیاز تلخ کلامی معاملہ، ایم ڈی پی ٹی وی نے فواد چوہدری کو ...
شعیب اختر اور نعمان نیاز تلخ کلامی معاملہ، ایم ڈی پی ٹی وی نے فواد چوہدری کو کیا ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی ؟ جانئے 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراطلاعات فواد چوہدری سے ایم ڈی پی ٹی وی نے ملاقات کی جس دوران سرکاری ٹی وی پر شعیب اختر اور نعمان نیاز کے درمیان تلخ کلامی کا معاملہ زیر غور آیا، ایم ڈی پی ٹی وی نے تحقیقاتی کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ سے آگاہ کیا ۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں بتایا گیا کہ شعیب اخترنے کمیٹی کےسامنے پیش ہونے سے انکار کردیا اور کہا کہ بطوراحتجاج کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوں گا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ نعمان نیازکوہٹانے تک پیش نہیں ہوں گا۔شعیب اختر کا کہناتھا کہ پوری دنیا نے دیکھا نعمان نیازنے ہتک آمیزرویہ اپنایا۔

فوادچوہدری سے سابق کرکٹرز ویون رچرڈ اور ڈیوڈ گاور نے بھی ملاقات کی ، سابق عالمی کھلاڑیوں نے کہا کہ شو کے دوران ایسا واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا،دوستانہ ماحول میں ٹرانسمیشن ہورہی تھی۔اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان سے بھی کرکٹر ویون رچرڈ اور ڈیوڈ گاور نے ملاقات کی ہے جس میں شعیب اختر کے معاملے پر بات چیت ہوئی۔

مزید :

قومی -