پاکستان میں چینی کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی 

پاکستان میں چینی کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی 
پاکستان میں چینی کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان میں چینی کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق چیئرمین ہول سیلز گروسرز ایسوسی ایشن عبدالروف ابراہیم کا کہنا ہے کہ چینی کی ایکس مل قیمت 4 روپے بڑھ کر 119 روپے ہو گئی ہے جبکہ ہول سیل میں چینی کی قیمت 121 روپے ہو گئی ہے۔عبدالروف ابراہیم کا کہنا ہے کہ ٹریڈ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کی چینی یوٹیلٹی سٹورز کے لیے منگوائی گئی ہے اور یوٹیلٹی سٹورز کی قیمت ہول سیلز بھاو¿ پر اثر انداز نہیں ہوتی۔

ان کا کہنا ہے کہ ریٹیل سطح پر فی کلو چینی کی قیمت 125 سے 130 روپے ہے، حکومت رٹ قائم کرے ورنہ کرشنگ تک چینی کا ریٹ مزید بڑھ جائے گا۔خیال رہے کہ اس سے قبل ملک کے مختلف شہروں میں فی کلو چینی 120 روپے میں فروخت ہو رہی تھی۔

مزید :

قومی -