خیبرپختونخوا کابینہ میں تبدیلیاں ، کامران بنگش معاون خصوصی سے صوبائی وزیر ، تین معاونین اب مشیر بن گئے

پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبرپختونخوا کی کابینہ میں کامران بنگش کو معاون خصوصی سے صوبائی وزیر بنا دیا گیا جبکہ تین معاونین خصوصی کو مشیر وزیر اعلیٰ بنا دیا گیا ۔
محکمہ ایڈمنسٹریشن خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق کامران بنگش کو معاون خصوصی سے صوبائی وزیر بنایا گیا ہے ، ان کے پاس وزارت اطلاعات اور ہائر ایجوکیشن کا قلمدان ہوگا۔
ارشد ایوب کو بھی صوبائی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے ۔ معاون خصوصی ریاض خان، عارف احمد زئی ، محمد ظہور وزیر اعلیٰ کے مشیر مقرر کر دیے گئے ہیں ۔