شعیب اختر ، نعمان نیاز تنازعہ کے بعد وزیراعظم سے ویوین ر چرڈ اور ڈیوڈ گوور کی اہم  ملاقات، کیا بات چیت ہوئی آپ بھی جانیے

شعیب اختر ، نعمان نیاز تنازعہ کے بعد وزیراعظم سے ویوین ر چرڈ اور ڈیوڈ گوور کی ...
شعیب اختر ، نعمان نیاز تنازعہ کے بعد وزیراعظم سے ویوین ر چرڈ اور ڈیوڈ گوور کی اہم  ملاقات، کیا بات چیت ہوئی آپ بھی جانیے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان سے لیجنڈری کرکٹرز سر ویوین رچرڈز اور ڈیوڈگوور  نے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران ملکی کرکٹ کے فروغ بالخصوص کم عمر کھلاڑیوں کے لیے سہولیات اور مواقع فراہم کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔عمران خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیلینٹ کی کوئی کمی نہیں۔ حکومت نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ ہر علاقے میں کھیلوں کے میدان بنانے کی ہدایات دی ہیں تاکہ بچوں اور نوجوانوں کو صحت مند تفریح کے مواقع ملیں۔دونوں کرکٹرز نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے حالیہ میچوں میں پاکستان ٹیم  کی کارکردگی کی تعریف کی۔

مزید :

قومی -