شعیب اختر نے بھارت اور افغانستان کے میچ کی بھی پیش گوئی کردی

شعیب اختر نے بھارت اور افغانستان کے میچ کی بھی پیش گوئی کردی
شعیب اختر نے بھارت اور افغانستان کے میچ کی بھی پیش گوئی کردی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی ایکسپریس باولر شعیب اختر نے بھارت کی افغانستان کے ہاتھوں شکست کی بھی پیش گوئی کردی ہے۔جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ اگر بھارت ٹاس ہار گیا تو افغانستان سے بھی ہار جائے گا۔

پروگرام میں شریک انضمام الحق نے کہا کہ بھارت پریشر کی وجہ سے نیوزی لینڈ سے ہارا، نمیبیا بھی نیوزی لینڈ کے خلاف بھارت سے زیادہ اسکور کرلیتی۔سہیل تنویر نے کہا کہ بھارت کی بولنگ تو کبھی ان کی طاقت نہیں تھی مگر پچھلے دو میچوں میں بھارت کی بیٹنگ بھی بری طرح ناکام ہوئی۔

مزید :

T20 World cup -T20 Expert Opinion -