پنجاب حکومت  کی این اے 133 میں ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست، الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا

پنجاب حکومت  کی این اے 133 میں ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست، الیکشن کمیشن ...
پنجاب حکومت  کی این اے 133 میں ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست، الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی) نے  پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور کے حلقہ این اے 133 میں ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق  پنجاب حکومت نے این اے 133 ضمنی انتخاب امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ری شیڈول کرنے کی درخواست کی تھی۔الیکشن کمیشن نے درخواست مسترد کرنے کے بعد کہا ہے کہ این اے 133 میں پولنگ 5 دسمبر کو ہی ہوگی۔پول ڈے برقرار رکھنے کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کی صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے فیصلہ سے متعلق سیکرٹریٹ حکام کو آگاہ کردیا۔ الیکشن کمیشن جلد پنجاب حکومت کو فیصلہ سے متعلق آگاہ کریگا۔

مزید :

قومی -