بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا جہاز پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے اٹلی پہنچ گیا

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا جہاز پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے ...
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا جہاز پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے اٹلی پہنچ گیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے طیارے نے دو روز قبل اٹلی کے شہر روم پہنچنے کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی اجازت سے پاکستانی فضائی حدود استعمال کی۔ 

جیو نیوز کے مطابق بھارتی وزیراعظم کے طیارے نے پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے کے لیے اجازت حاصل کی تھی۔بھارتی وزیراعظم کے طیارے انڈیا -1 کے لیے حکومت پاکستان نے 29 اکتوبر کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا طیارہ رات ایک سے 2 بجے کے درمیان پاکستان کی فضائی حدود سے گزر کر نئی دلی سے اٹلی کے شہر روم پہنچا۔ 

مزید :

قومی -