اب چینی باشندے کھائیں گے افغان چلغوزے ، دونوں ملکوں میں تجار ت کا آغاز ہو گیا 

اب چینی باشندے کھائیں گے افغان چلغوزے ، دونوں ملکوں میں تجار ت کا آغاز ہو گیا 
اب چینی باشندے کھائیں گے افغان چلغوزے ، دونوں ملکوں میں تجار ت کا آغاز ہو گیا 

  

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن )افغانستان اور چین کے درمیان تجارت کا آغاز ہو گیا،افغان چلغوزوں کی کھیپ چین پہنچ گئی۔جیو نیوز کے مطابق چین اور افغانستان کے درمیان فضائی راستے سے تجارت بحال ہوئی ہے اور افغانستان سے بڑی تعداد میں چلغوزے چین برآمد کیے گئے ہیں۔افغان دارالحکومت کابل سے کام ائیر کا جہاز 45 ٹن چلغوزے لیکر شنگھائی پہنچا ہے۔

گزشتہ دنوں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان اور چینی وزرائے خارجہ نے ملاقات کی تھی جس میں افغان وزیر خارجہ نے چینی ہم منصب کو چلغوزوں کا تحفہ پیش کیا تھا۔اس ملاقات کے بعد اب چین اور افغانستان کے درمیان تجارت بھی شروع ہوگئی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -