ٹانک‘ سب ڈویژن وانا میں جاری منصوبوں کا معائنہ

ٹانک‘ سب ڈویژن وانا میں جاری منصوبوں کا معائنہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹانک(نمائندہ خصوصی)ممبر صوبائی اسمبلی نصیر اللہ وزیر کی ترقیاتی فنڈز سے سب ڈویژن وانا میں جاری منصوبوں کا معائنہ، اے ڈی لوکل گورنمنٹ نے تمام منصوبے مقررہ وقت میں مکمل کرنے کے ہدایات جاری کیئے، تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ حاجی حلیم شاہ نے ممبر صوبائی اسمبلی نصیر اللہ وزیر کے ترقیاتی فنڈز سے جنوبی وزیرستان میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کے زیر اہتمام جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا اور گلیوں کی پختگی سمیت سائید نالوں کے تعمیراتی کام پر اطمینان کا اظہار کیا،اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، انھوں نے ٹھکیدار پر واضح کیا کہ جو بھی ترقیاتی منصوبوں میں ناقص میٹریل کا استعمال کریگا، ان کو بل کی ادائیگی نہ کرنے سمیت ان کو بلیک لسٹ کردیا جائے گا ان کا مزید کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے مختص شدہ فنڈ عوام کی امانت ہوتی ہے، انھوں نے ٹھکیداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام منصوبے مقرر شدہ وقت میں پائے تکمیل تک پہنچایا جائے بصورت دیگر محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

صفحہ اول -