ٹی20 ورلڈ کپ، مشکلات کے باوجود قومی ٹیم کے جذبے بلند

ٹی20 ورلڈ کپ، مشکلات کے باوجود قومی ٹیم کے جذبے بلند
ٹی20 ورلڈ کپ، مشکلات کے باوجود قومی ٹیم کے جذبے بلند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ میں سیمی فائنل تک رسائی کے لئے میچز کھیلنے میں مصروف ہے قومی ٹیم اس وقت مشکلات کا شکار نظر آرہی ہے ٹیم کے لئے سیمی فائنل تک رسائی آسان ٹارگٹ نہیں رہا ٹیم اب تک ایونٹ میں تین میچ کھیل کر دو میں ناکامی کا سامنا کرچکی ہے جبکہ ایک میچ نیدرلینڈز سے جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے جبکہ ٹیم نے ابھی اپنے دو میچ جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش سے کھیلنا ہیں ان دونوں میچوں میں کامیابی کے بعد بھی قومی ٹیم کا سیمی فائنل تک رسائی کا سفر آسان نہیں ہے لیکن اس کے باوجود قومی کھلاڑیوں کا جوش و جذبہ کم نظر نہیں آرہا ٹیم اگلے مرحلے تک رسائی کے لئے پر امید ہے پاکستان اپنے گروپ میں اس وقت پانچویں نمبر پر ہے جبکہ اس گروپ کی دو ٹیموں نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنی ہے پاکستان کو بھارت اور زمبابوے کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث آج پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مشکلات کاسامنا ہے لیکن اس کے باوجود بھی ٹیم کے ابھی سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات کم ضرور ہیں لیکن ختم نہیں ہوئے ہیں پاکستان کے گروپ میں اس وقت نیوزی لینڈ کی ٹیم سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے لئے فیورٹ ہے جبکہ بھارت، بنگلہ دیش اور زمبابوے اور پاکستان میں سے ایک ٹیم کا انتخاب ہونا باقی ہے اگر پاکستان ٹیم اپنے دونوں میچ جیت جاتی ہے اور بھارت اور بنگلہ دیش اور زمبابوے کی ٹیموں کو اگلے میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو اس سے پاکستان سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرسکتا ہے صورتحال اس وقت اگر اور مگر کے چکر میں ہے پاکستان نے تین نومبر کو جنوبی افریقہ سے میچ سڈنی میں کھیلنا ہے جس کے لئے کھلاڑی بھرپور محنت کررہے ہیں یہ میچ پاکستا ن کے ٹورنامنٹ میں رہنے یا باہر ہونے کا فیصلہ کردے گاآسٹریلیا میں مقیم پاکستانی کرکٹ شائقین بھی اس وقت بے چینی کا شکار نظر آرہے ہیں بھارت اور زمبابوے سے میچ میں شکست کے بعد وہ کافی اداس نظر آئے سٹیڈیم میں انہوں نے مایوسی کا اظہار کیا لیکن اس کے باوجود وہ پر امید ہیں کہ وہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کوا گلے مرحلے میں ضرور دیکھیں گے۔

مزید :

رائے -کالم -