ایل پی جی 2 روپے فی کلو مہنگی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی فی کلو گرام قیمت میں 2 روپے اضافہ کر دیا، اوگرا کی جانب سے ماہ نومبر کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی" دنیا نیوز" کے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 35 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 134 روپے اضافہ کر دیا گیا۔
اضافے کے نتیجے میں فی کلو گرام ایل پی جی کی قیمت 202 روپے فی کلو سے بڑھ کر 204 روپے، گھریلو سلنڈر کی قیمت 2374 روپے سے بڑھ کر 2409 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 9135 روپے سے بڑھ کر 9269 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کے دوران ایل پی جی کا سلنڈر2374 روپے کا تھا،ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر پر55 روپے 9 پیسے پیٹرولیم لیوی عائد کردی گئی۔