قتل کیس کی پیروی کرنے پرطالبعلم تشدد کے بعد اغواء

 قتل کیس کی پیروی کرنے پرطالبعلم تشدد کے بعد اغواء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم رپو رٹر)ستوکتلہ میں قتل کیس کی پیروی کرنے پرنوجوان کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اغوا کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق مخالفین نے سکول کے باہر سے طالبعلم کو اغواءکیا طالبعلم کے اغوا ءکی کلوز سرکٹ فوٹیج سامنے آ گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اغوا ءکار سکول کے سامنے سے طالبعلم کوزبردستی کارمیں بٹھاکرلے گئے، اغوا کارمصطفی اور منشا ٹلی نے طالبعلم پرتشددبھی کیا پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی ارحم کے تایا کوملزمان قتل کر چکے،کیس کی پیروی کرنے پر طالبعلم کو اغوا کیا گیا۔ واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 

مزید :

علاقائی -