انجمن طلبہ اسلام کے وفد کی غازی علم الدین شہیدکے مزار پر حاضری
لاہور(فلم رپورٹر)انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی صدر عامر اسماعیل کی قیادت میں وفد کی شہید ناموس رسالت غازی علم الدین شہیدکے مزار پر حاضری، ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔وفد میں سابق مرکزی صدر مبشر حسین،کامران اکبر رضوی، ناظم پنجاب شمالی دانش وڑائچ مصطفائی، میاں عامر سہیل، نعمان ملک،حافظ فہد اعوان اور دیگر تھے۔اس موقع پر انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی صدر عامر اسماعیل نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پہچان صرف محمدعربی کا غلام ہونا ہے۔295-Cکو چھیڑنے والی حکومت ایک منٹ بھی نہیں چلنے دیں گے۔حکومت کو قا نون ناموس رسالت سے چھیڑ چھاڑ مہنگی پڑے گی۔ ناموس رسالت کے مسئلہ پر کو ئی بھی مسلمان مصلحت کا شکار نہیں ہوسکتا۔ عاشقان رسول تحفظ ناموس رسالت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
اسلام کو دیس نکالا دینے کی کو ئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ دین بیزار عناصر اور غیرملکی طاقتوں کے ایجنٹ قانونِ ناموسِ رسالت کو ختم کروانے کے لئے سرگرم ہو چکے ہیں۔تحفظ ناموس رسالت ? کیلئے کٹ مریں گے مگر کسی قسم کی معمولی سی بھی تبدیلی قبول نہیں کریں گے۔اگر حکومت نے توہین رسالتکے قانون کو چھیڑ اتو کارکنان انجمن غازی علم الدین اور عامر چیمہ شہید کی تاریخ کو دہرائیں گے اور اس قانون میں تبدیلی کرنے والے حکمرانوں کا بوریا بستر گول کردیں گے،اسلام سے بڑھ کر کوئی مذہب روشن خیال نہیں آج دانستہ روشن خیالی کے نام پر لوگوں کو دین سے دور کیا جا رہا ہے۔تاجدار ختم نبوتکی عظمتوں کا جھنڈا تاقیامت سر بلند رہے گا۔ سامراجی، استعماری اور طاغوتی طاقتیں پیغمبر اسلام کے ماننے والوں کو بکھیرنا چاہتی ہیں،قیام پاکستان کے مقاصد کی تکمیل کیلئے نفاذ نظام مصطفی ضروری ہے۔