حقیقی سکون اللہ کے ذکر و اطاعت میں ہے،حافظ ابراہیم نقشبندی

حقیقی سکون اللہ کے ذکر و اطاعت میں ہے،حافظ ابراہیم نقشبندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( پ ر) الکہف ایجوکیشنل فاو_¿نڈیشن کے زیر اہتمام خانقاہ انبالہ ہاو_¿س ٹاو_¿ن شپ لاہور میں ممتاز اصلاحی شخصیت پیر حافظ محمد ابراہیم نقشبندی نے ”اصلاحی تقریب میں ” ذکر کثیر کے فوائد“ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مال و دولت سے سکون کے اسباب تو مل سکتے ہیں لیکن سکون کی حقیقت نہیں ملتی،حقیقی سکون اللہ کے ذکر اور اس کی محبت و اطاعت میں ہے۔ انہوںنے کہا کہ اس وقت جبکہ پورے ملک میںہرطرف بے سکونی ،معاشی تنگی اورپریشانیاں ہیں۔ ان حالات میںضرورت اس بات کی ہے کہ انفرادی و اجتماعی توبہ کرتے ہوئے ذکر الٰہی کو اپنا شیوہ اورعادت بنایا جائے۔ذکر الٰہی کی تاثیر دل کی نرمی کی صورت میں ظاہر ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ذکر الٰہی کی کثرت سے کرنے والوں کی دنیا آباد و شاد رہتی ہے۔

 وہاں اس کا معاشرتی فائدہ یہ بھی ہوتا ہے کہ انسان فحش گوئی،عیب جوئی ،الزام تراشی ،بہتان طرازی اور جھوٹ بولنے جیسی قبیح برائیوں سے بچ پاتا ہے۔