فلسطینیوں کی مدد و تعاون کا مستقل حل کیا جائے،سجاد نذیر
لاہور (پ ر ) پیپلز پارٹی مشرق وسطی کے رہنما چودھری سجاد نذیر نے کہا ہے کہ فلسطین کے مسلمانوں کی ہر ممکن مدد اور تعاون کا مستقل بنیادوں پر حل تلاش کیا جائے مسجد اقصیٰ اور فلسطین کی آزادی اس مسئلہ کا واحد حل ہے دنیا بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے عالمی برادری مسئلہ فلسطین کوحل کروائے۔
یہ بات طے ہے کہ موجودہ دور میں ظلم وستم اور جبر کے ذریعے نہ تو کسی کو اپنا غلام بنایا جاسکتا ہے اور نہ ہی کسی کی سرزمین پر زبردستی قبضہ کیا جاسکتا ہے اس لئے مسجد اقصیٰ اور فلسطین کی آزادی کا فی الفور اعلان کیا جائے مسلم حکمران فلسطین کے بارے میں اپنی مشترکہ حکمت عملی فوری طور پر وضع کریں پوری قوم مظلوم فلسطینی مسلمانوں کےساتھ اظہار یکجہتی کیلئے خصوصی دعاو ¿ں کا اہتمام کرےں، تمام مسلمانوں کو فلسطین کے معاملے میں اپنا بھر پور اور موثرکردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔