جماعت اسلامی انقلاب امامت کی جدو جہد کر رہی ہے،دردانہ صدیقی

جماعت اسلامی انقلاب امامت کی جدو جہد کر رہی ہے،دردانہ صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (لیڈی رپورٹر)تربیتی سیشنز افراد کار کی صلاحیتوں میں اضافے اور کارکردگی کو بہتر سے بہترین کی طرف لے جانے کا ذریعہ ہیں -ذیلی ناظمات کی چار روزہ تربیت گاہ کا اختتام دراصل انقلاب امامت کی تیاری کا سنگ میل ثابت ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی نے ذیلی ناظمات کی تربیت گاہ کے دوسرے مرحلے سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی دعوت دین کے ذریعے سے اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کی جدو جہد کر رہی ہے- انقلاب امامت کے لیے سعی و جہد اپنی ذات سے پارلیمانی جدوجہد تک وسعت رکھتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ووٹ کی طاقت سے ملک میں اسلامی نظام کا قیام چاہتی ہے۔ اس کے لیے ابتداءمراحل سے عوام کے اندر دینی شعور اجاگر کرنا ہو گا ، بالکل جس طرح بیج کی نشونما سے مقررہ وقت پر پھل پھول توڑنے کے مراحل سعی مسلسل کے متقاضی ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان آمنہ عثمان اور ڈائریکٹر میڈیا سیل عالیہ منصور نے بھی خطاب کیا