مانگا منڈی، سینٹری پٹرولیم ڈینگی کو ایریا انچارج پولیو مہم بنا نے پرعوامی حلقوں میں تشویش

مانگا منڈی، سینٹری پٹرولیم ڈینگی کو ایریا انچارج پولیو مہم بنا نے پرعوامی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانگا منڈی( نمائندہ خصوص + نامہ نگار) مانگا منڈی رورل ہیلتھ سنٹراور مراکہ بی ایچ یو میں ڈینگی میں سنٹری پٹرولیم کو پولیو مہم میں ایریا انچارج بنا دیا جاتا ہے جبکہ ان سے زیادہ پڑھی لکھی ہوئی اور مستقل ملازمین لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مانگا کی تاریخ میں کبھی بھی ایریا انچارج نہیں بنایا گیا۔پرائمری اور مڈل پاس کم پڑھے لکھے ڈینگی ملازمین کو ایریا انچارج بنایا جاتا جو کہ پولیو مہم کے دوران پرائیویٹ لوگوں سے مبینہ طور پر دو سے تین ہزارنذرانہ لیکر اورکچھ اپنے رشتے داروں کو ڈیوٹی پر تعینات کرنے لگے۔ ڈی ڈی او ہیلتھ اور ایس ایم اواس سے بے خبر ہیں تو ایسے ورکرز جو پچھلے دس سالوں سے پولیو مہم میں کام کرتے آرہے ہیں ان کو نکال کر نئے ورکرز سے رشوت لیکر ڈیوٹی پر لگانا پرانے ورکرز کے ساتھ سخت زیاتی ہے۔ خاص طور پر مانگا اور مراکہ میں کلرک اور ویکسنیٹر مقامی لگے ہوئے ہے اور عرصہ دراز سے ایک جگہ تعینات ہیں۔ اگر کوئی ورکر ان کے خلاف آواز اٹھاتا ہے تو اس کے خلاف محکمانہ کارروائی کروا کر شو کاز نوٹس جاری کروا دیتے ہیں ۔ اس میں وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈپٹی ہیلتھ کو نوٹس لینا چاہیے۔