متروکہ وقف املاک بورڈ میں ملازمین کے تقرر و تبادلے
لاہور(فلم رپورٹر)متروکہ وقف املاک بورڈ حکام نے9 ملازمین کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری۔ عقیل احمد پٹواری کو ننکانہ صاحب سے بہاولپور،غلام عباس پٹواری کو قصور سے ننکانہ صاحب ،محمد لیاقت پٹواری کو گجرات سے قصورتعینات کر دیا گیا۔محمد عمر سکندر سی او ساہیوال کو فیصل آباد،احسان الہی اکاﺅنٹنٹ لاہور زون کو جانکی دیوری ہسپتال،حسن بنگش اکاﺅنٹنٹ کو لاہور سے تبدیل کر کے زونل آفس لاہور تعینات کرنے کے حوالے سے پہلے سے جاری احکامات منسوخ کر دئیے گئے۔رانا رحمن علی ایل ڈی سی کو ننکانہ صاحب سے پراپرٹی برانچ لاہور ، محمد عدنانایل ڈی سی کوزونل آفس ملتان سے بہاولپور ،نوازش علی نائب قاصد ایڈمن برانچ لاہور کو پی آر او برانچ لاہور تعینات کر دیا ۔چیئر مین بورڈ کی پیشگی منظوری کے بعد طارق محمو د اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر (ایڈمن) نے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے۔