پی آئی این ایس میں ایم آر آئی اور سی ٹی سکین 24 گھنٹے ہونگے 

  پی آئی این ایس میں ایم آر آئی اور سی ٹی سکین 24 گھنٹے ہونگے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹی رپورٹر)پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز نے مریضوں کے لئے ایک بڑا اور احسن اقدام اٹھاتے ہوئے ایم آر آئی اور سی ٹی سکین ٹیسٹ کروانے کی سہولت کو 24گھنٹے مہیا کرنے کا اعلان کر دیا اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنز پروفیسر ڈاکٹر آصف بشیر نے اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ ایگزیٹو ڈائریکٹرپنزپروفیسر آصف بشیر کا کہنا تھا کہ اس ادارے میں مریضوں کو علاج معالجے اور دماغی امراض کے لئے ضروری ٹیسٹ کروانے کی تمام سہولتیں حکومتی پالیسی کے مطابق دی جارہی ہیں۔