پٹرول کی فی لیٹرقیمت میں 200روپے کی جائے،ضیاءالدین انصاری
لاہو ر(پ ر) امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پٹرول کی فی لیٹرقیمت میں 200روپے تک کی جائے۔ حکومت مہنگی بجلی، گیس سے ستائی عوام کو پیٹرول میں ریلیف فراہم کرے۔نگران حکومت عوا م کو ریلیف دینے کیلئے وعدو_¿ں اور دعوو_¿ں کی بجلی عملی اقداما ت کرے اورپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے بجلی و گیس کی قیمتوں میں بھی کمی کا اعلان کرے۔حالیہ گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد تک کااضافہ گھریلو صارفین کیلئے مزید مشکلات کا باعث بنے گا۔ حکومت گیس کے بعد بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ سے باز رہے۔ آئی ایم ایف کی غلامی میں حکومت بجلی صارفین پر مزیدساڑھے 22 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کی بجائے عوام کے حال پر رحم کھائے اور دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان عوام سے جینے کا حق مت چھینے۔ امیر لاہور نے مزید کہاکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ موجودہ مشکل حالات کے پیش نظر حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں اور پیٹرولیم لیوی میں اضافے پر دوبارہ نظرثانی کر کے کاروباری طبقے اور عوام کو مزید ریلیف فراہم کرے جس سے معیشت کا پہیہ بہتر چلے گا اور عوام کی مشکلات کم ہوں گی۔ا ن خیالا ت کا اظہار انہوں نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کی سفارشات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ گیس کی قیمت میں 200 فیصد اضافے کے بعد بجلی کی قیمت میں اضافہ کی تیاری قابل مذمت ہے۔