الیکشن شیڈول جاری نہ ہونے پر عوام مایوس ہو چکے،اشرف بھٹی

  الیکشن شیڈول جاری نہ ہونے پر عوام مایوس ہو چکے،اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر ) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ الیکشن شیڈول جاری نہ ہونے کی وجہ سے عوام الناس میں مایوسی پھیل چکی ہے۔ ضرور ت اس امر کی ہے کہ جلد ازجلد عام انتخابات کروانے کی تاریخ کا فوری اعلان کیا جائے تاکہ ملک کے اند ر سیاسی و معاشی استحکام آ سکے۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کے حالات دگر گوں اور حکمرانوں کے عاقبت نا اندیش فیصلوں کی بدولت معیشت اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 15یوم میں 7ڈالر فی بیرل تک کم ہو چکی ہے حکومت پاکستان بھی عوام کو اس کمی کا براہ راست فائدہ پہنچائے۔