مسلم اُمہ فلسطین کے مسئلے پرفوری مشترکہ حکمت عملی اختیار کرے،عابد حسین صدیقی
لاہور( پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ فلسطین کے مسئلے پر جلد از جلد مشترکہ حکمت عملی نہ صرف طے کی جائے بلکہ مسلم امہ کے ساتھ ملکر ایک مشترکہ موقف بھی اختیار کیا جائے اور دنیا بھر کے تمام مسلم ممالک فلسطین پر اسرائیل کا قبضہ ختم کروانے کیلئے اپنے تمام تر وسائل اور سفارتی کوششیں بروئے کار لائی جائیں۔
اب وقت آن پہنچا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے ورنہ پوری دنیا کا امن خطرے میں چلا جائے گا پاکستان کے نگران حکمران بھی مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے حق میں اپنی آواز کو بلند کریں اور فلسطینی مظلوم مسلمانوں کی مدد اور شہدائ_ کے بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعاو ¿ں کا اہتمام بھی کیا جائے۔