پاکستان کو شکست ، سری لنکا انڈر 19ٹیم ون ڈے سیریز جیت لی
لاہور( سپورٹس رپورٹر )سری لنکا نے انڈر 19 ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کو شکست دیکر سیریز تین دو سے اپنے نام کرلی۔کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالی پانچ ایک روزہ میچوں کی سیزیز کے ا?خری اور فیصلہ کن میچ میں سری لنکا انڈر 19 ٹیم نے پاکستان کو 165 رنز سے شکست دے دی۔آخری ون ڈے میچ میں سری لنکا انڈر 19 ٹیم نے پاکستان کوجیت کیلئے 294 رنز کا ہدف دے تھا، سری لنکا کی جانب سے سانتھ جے وردھنے 82 رنزبناکرنمایاں رہے، روساندا گاماگے نے 66 اور پلندو پریرا نے 47 رنز بنائے۔پاکستان کے عبید شاہ، محمدابتسام اورعرفات منہاس نے 2، 2وکٹیں اپنے نام کیں۔294 رنز کے ہدف کےتعاقب میں پاکستان انڈر 19 ٹیم 128 رنز پر آل آوٹ ہوگئی، عرفات منہاس 57 رنزکی اننگز کھیل سکے، وہاس تھیومیکااورمالشا تھاروپاتھی نے 3، 3 کھلاڑیوں کوآوٹ کیا۔مہمان ٹیم نے پانچ میچز پر مشتمل ایک روزہ سیریز 2-3سے اپنے نام کی ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ کا سیریز کا آخری میچ جیتنے کی پوری کوشش کی ہر کھلاڑی نے محنت سے کھیلا لیکن قسمت نے ساتھ نہیں دیا۔