چیف سلیکٹر کا استعفی ، تحقیقاتی کمیٹی نے کام شروع کر دیا

چیف سلیکٹر کا استعفی ، تحقیقاتی کمیٹی نے کام شروع کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                             لاہور( سپورٹس رپورٹر )سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کے استعفی اور تحقیقات کے معاملے پر تشکیل دی گئی کمیٹی نے کام شروع کردیا کمیٹی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد رپورٹ اور سفارشات چیئرمین ذکا اشرف کو جمع کرائے گی۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ تحقیقات جلد مکمل کرنے کا خواہش مند ہے اور یہی وجہ ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے ایک ہفتے میںتحقیقات مکمل کرنے کا امکان ہے۔پی سی بی کی جانب سے تشکیل دی گئی 5 رکنی کمیٹی میں اینٹی کرپشن اینڈ ویجلینس یونٹ کے کرنل خالد ، کرنل اختر، ڈائریکٹر میڈیا عالیہ رشید سمیت،لیگل ڈپارٹمنٹ کے نمائندے اور آڈیٹر فنانس شامل ہیں ذرائع کے مطابق تشکیل کردہ کمیٹی ایک ہفتے میں شفاف تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پی سی بی کو جمع کروادے گی جبکہ کمیٹی ممبران میرٹ پر تحقیقات کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔