ذکاءاشرف آئی سی سی کی اہم میٹنگ میں شریک ہونگے 

ذکاءاشرف آئی سی سی کی اہم میٹنگ میں شریک ہونگے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                     لاہور( سپورٹس رپورٹر )کرکٹ ورلڈکپ میں سیمی فائنل کے دوران آئی سی سی کی اہم میٹنگ بھارت میں ہوگی جس میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکائ_ اشرف اور سلمان نصیر شریک ہوں گے۔میٹنگ میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، ذکائ_ اشرف اجلاس میں پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی پر بھی بات کریں گے۔واضح رہے کہ اجلاس میں بھارت، انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، سری لنکا، بنگلہ دیش سمیت دیگر بورڈز کے حکام بھی شریک ہوں گے جبکہ بی سی سی آئی نے بھی تمام بورڈز کے سربراہان کو سیمی فائنل اور فائنل دیکھنے کی دعوت دی ہے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاءاشرف بھی ورلڈ کپ کا فائنل میچ دیکھیں گے جبکہ ذرائع کے مطابق بھارت کے دورے میں ان کے بھارتی کرکٹ بورڈ کے اعلی عہدے داران سے بھی ملاقات متوقع ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ معاملات پر بھی بات چیت ہوگی۔