پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی مشکل نظر آرہی ہے، عامر سہیل
لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی سیمی فائنل میں رسائی مشکل نظر آرہی ہے کیونکہ اس وقت پاکستان جس پوزیشن پر ہے اس کو بہت مشکلات درپیش ہیں بنگلہ دیش سے میچ جیتنے کے باوجود اس کو نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کو بھی شکست دینا ہوگی جبکہ افغانستان ٹیم بھی اس وقت سپر فور کی دوڑ میںشامل ہے اس لئے مجھے نہیں لگتا کہ پاکستان کی ٹیم سیمی فائنل میں کوالیفائی کرجائے گی عامر سہیل نے مزیدکہا کہ اگر پاکستان کی قسمت اچھی ہوئی تو کوالیفائی کرسکتاہے۔