ڈی جی سپورٹس پنجاب سے پی ایچ ایف وفد کی ملاقات
لاہور (سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد کی قےادت میں ہاکی لیجنڈز اختر رسول، شہباز سینئر ، آصف باجوہ خواجہ جنید کی اہم ملاقات ہوئی ہے اس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن وومن ونگ کی سربراہ تنزیلہ عامر چیمہ اور سابق کپتان راحت خان بھی موجود تھیںپاکستان ہاکی فیڈریشن کے وفد نے سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام ہونے والے انڈر16ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ہاکی انٹر ڈویژن چیمپین شپ کے انعقاد کو سراہا ہے جو ہاکی کی ترقی کے لےے اہم ہے ڈی جی سپورٹس آصف طفیل نے اس موقع پر کہا ہے کہ ہاکی کی ترقی کے لئے پنجاب کے 25شہروں میں ہاکی اکیڈمیز قائم کی جا رہی ہیں اس حوالے سے ڈویژنل سپورٹس افسران کو ہداےات جاری کر دی گئی ہیں انڈر16ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ہاکی انٹر ڈویژن چیمپین شپ سے نےا ٹیلنٹ سامنے آیاہے ان کھلاڑیوں کا5 نومبر سے25 روزہ تربیتی کیمپ لگاےا جا رہا ہے تاکہ ےہ کھلاڑی نیشنل اور انٹر نےشنل سطح پر ملک کا نام روشن کر سکیں۔
،ہاکی کی ترقی اور بحالی کے لےے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے وفد نے سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام ہونے والے انڈر16ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ہاکی انٹر ڈویژن چیمپین شپ کے انعقاد اورپھر 25 روزہ تربیتی کیمپ کوہاکی کی ترقی کےلئے کو خوش آئند قرار دےا ہے اس سے ہاکی کے نئے کھلاڑی سامنے آ رہے ہیں نےا ٹیلنٹ ہاکی کی ترقی کے لئے اہم ہے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سپورٹس بورڈ پنجاب کے25 روزہ تربیتی کیمپ کے لئے اپنے کوچز مہےا کرنے کی پیش کش کی ہے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد ہاکی لیجنڈز اختر رسول، شہباز سینئر ، آصف باجوہ اور خواجہ جنید نے ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کے ساتھ ملکر ہاکی کی ترقی کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیا ہے جس میں تربیتی کیمپس ، ہاکی سنٹرز آف ایکسیلنس اور انٹر نیشنل ایونٹس پر بھی بات چیت کی گئی ہے تا کہ قومی کھیل ہاکی جس میں ہمارا ماضی شاندار ہے اس کو دوبارہ بھرپور انداز میں فروغ دیا جا سکے ۔ہاکی لیجنڈز اولمپئنزنے ہاکی کی ترقی اور فروغ کے لئے سپورٹس بورڈ کی خدمات کو سراہا ہے کہ ماضی میں لیجنڈز اولمپئینز کی بڑی تعداد سپورٹس بورڈ پنجاب کے انڈر 16 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے ہی سامنے آئی ہے۔