اسرائیلی مظالم پر عالمی برادری مجرمانہ خاموش کردار ترک کرے، گل محمد مرزا

اسرائیلی مظالم پر عالمی برادری مجرمانہ خاموش کردار ترک کرے، گل محمد مرزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹی رپورٹر) پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے صدر گل محمد مرزا نے کہا ہے فلسطین پر جاری 7 اکتوبر سے بدترین اسرائیلی مظالم پر مغرب کا دوہرا معیار نہایت تکلیف دہ ہے ۔ مسلسل کئی ہفتوں سے ہر دن اور رات فلسطینیوں کے جنازے اٹھ رہے ہیں ۔ فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم پر عالمی برادری مجرمانہ خاموش کردار ترک کرے اور ظالم اسرائیل کیخلاف آواز اٹھائے ۔ فلسطین میں گولہ باری سے ہسپتال سکول رہائشی علاقے تباہ راکھ کا ڈھیر بن چکے ہیں ۔ اقوام متحدہ اور او آئی سی اسرائیلی مظالم رکوانے کیلئے سخت ترین لائحہ عمل اپنائیں ۔ 

فلسطینی نسل در نسل قبلہ اول کو صیہونی تسلط سے نکالنے کیلئے اپنی اولادیں گھر بار قربان کررہے ہیں ۔ طویل ترین جنگ سے بھی فلسطینی قوم کے جذبے کو شکست نہیں دی جاسکی ۔ پاکستان کے غیور عوام فلسطینی بھائیوں کے ساتھ آخری سانس تک کھڑے ہیں ۔ فلسطین کی آزادی اور قبلہ اول کی مسلمانوں کے پاس واپسی کی جدوجہد اور خون ناحق ضرور رنگ لائے گا ۔ یہ قربانیاں بیت المقدس کو آزادی ضرور نصیب کریں گی ۔

مزید :

کامرس -