ملک ندیم کی میاں منظور احمد کو جمعیت اہل حدیث پاکستان کا نائب امیر بننے پر مبارکباد
لاہور(سٹی رپورٹر) صدر آٹو ائیر کنڈیشنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان و ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک ندیم نے میاں منظور احمد کو مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کا نائب امیر نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے ہردلعزیز مذہبی و سماجی شخصیت کو اہم ذمہ داری ملنا قابل تحسین فیصلہ ہے ۔ ہم مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کی قیادت کا اس فیصلے پر خیر مقدم کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں ملک میں قرآن و سنہ کے نفاذ کی جدوجہد میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
اسلامی جمہوریہ پاکستان میں قرآن و حدیث کے تابع نظام سے ہی خوشحالی آئے گی ۔
مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے توحید پرست کاررواں کی کامرانی اور سرفرازی کیلئے ہمیشہ اپنی نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہیں ۔